کراچی (اعتماد نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے اہم رہنما منظور وسان چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی شادی کے بارے میں پیشن گوئی کر دی۔
کراچی (اعتماد نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے اہم رہنما منظور وسان چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی شادی کے بارے میں پیشن گوئی کر دی۔
تفصیلا ت کے مطابق، خبر رساں ادارے آے آر وائے نے خبر نشر کی ہے کہ منظور وسان نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو کی شادی وزیراعظم بننے کے بعد 2022 یا 2023 میں ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا منظور وسان کے بیان پر کہنا ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ بلاول کبھی شادی نہیں کرے گا ۔
انہوں نے مزید وضاحت دی کہ ویسے تو یہ بلاول کا ذاتی معاملہ ہےاس پر بات نہیں کرنی چاہئے لیکن چونکہ ان کے ترجمان منظور وسان نے خبر سیاسی تناظر میں شئیر کی ہے اس لئے انہوں نے اس پر تبصرہ کیا ۔
مولانا فضل رحمان کے بارے میں بات کرتے ہوئے منظو وسان کا کہنا تھا کہ مولانا کو جو ملنا تھا مل گیا اب پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کی باری ہے۔ عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے، منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل تاریک ہے ۔