لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تو اپ نے دیکھی ہی ہوگی، جس میں دو لوگ دیکھا رہے کہ اب سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ پودوں پر انڈے لگنے شروع ہو گئے ہیں ۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تو اپ نے دیکھی ہی ہوگی، جس میں دو لوگ دیکھا رہے کہ اب سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ پودوں پر انڈے لگنے شروع ہو گئے ہیں ۔
اس پر بات کرتے ہوئے محسن بھٹی نے ایک وائرل ویڈیو کے بارے میں بتاتے ہیں کہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اب انڈے پودوں پر لگا کریں گے ۔
اس ویڈیو میں دکھایا جا رہا ہے کہ ایک کھیت ہے اور اس میں ایک صاحب بتاتے ہیں کہ میرے کھیت میں انڈے لگنا شروع ہو گئے ہیں ۔
محسن صاحب کہتے ہیں کہ پودوں پر انڈے لگ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اس بات میں کس حد تک حقیقت ہے، ساتھ ہی محسن صاحب کہتے ہیں کہ میرے گھر میں باغ ہے، یہاں پر میں نے گھاس ختم کر کے اس کی جگہ سبزیاں لگا لیں ہیں ۔
وہ کہتے ہیں کہ خوش قسمتی سے جب وائرل ویڈیو ہم تک پہنچی تو ہمارے پاس بھی یہاں کچھ پودے لگے ہوئے تھے اور ان میں یہی سفید انڈے جو اس وائرل ویڈیو میں دکھائے گئے تھے وہ مجھے میرے باغ میں بھی نظر آئے۔ وہ کہتے ہیں کہ اصل میں یہ سفید بینگن ہیں یہ انڈے نہیں ہیں ۔
اگر ہم اس ویڈیو کی بات کریں تو جو کھیت اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے وہ کدَو کا کھیت ہے اور وہاں پر جو بیلیں ہیں وہ کدَو کی بیلیں ہیں ۔
انہوں نے اس کھیت میں جگہ جگہ انڈے بکھیر کر کہا کہ یہ پودوں پر انڈے لگے ہوئے ہیں۔ اور لوگوں کی یقین دہانی کے لئے انہوں نے انڈے بیلوں کے ساتھ ایلفی کے ساتھ چپکا دیے،
اور دکھایا بھی ایسے گیا کہ اب انڈے واقعی میں پودوں پر اگنا شروع ہو گئے ہیں ۔
لوگ بھی وہ ویڈیو کو دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہو چکے ہوئے ہیں کہ اب واقعی میں پودوں پر انڈے لگا کریں گے حالانکہ اس بات میں ایک فیصد بھی سچائی نہیں ہے ۔
لوگوں نے تو یہ تک سوچنا شروع کر دیا کہ اب گوشت بھی پودوں پر لگا کرے گا ۔ اس ساری بات کو جانچنے کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ وہ دراصل کدَو کی بیلیں تھیں ۔
تجزیہ نگار کے مطابق، ان لوگوں نے یہ ویڈیو صرف اپنی جھوٹی شہرت بنانے اور اپنے یوٹیوب چینل کو پروموٹ کرنے کے لئے بنائی، جس کا شکار شریف لوگ با آسانی ہو گئے اور اس خو حققیت سمجھنے لگے ۔