مشہور سیاستدان اور لیڈر بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے حوالے کافی خبریں منظر عام پر رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا کے علاؤہ مین سٹریم میڈیا پر بھی یہ خبریں عام رہتی ہیں
اسی دوران وزیر اطلاعات سندھ منظور وسان کا بیان بھی سامنے آگیا ہے جس کو لے کر سوشل میڈیا اور میں سٹریم میڈیا پر کافی بحث چھڑ گئی ہے۔ منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2022 یا 2023 میں وزیراعظم بننے کے بعد ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب حکومت نہیں چلا نہیں چلا سکتے جلد نئے الیکشن ہوں گے اب کی بار الیکشن میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی کا مقابلہ ہوگا پی ٹی آئی اس بار کے الیکشن میں کہیں نظر نہیں آرہی اور جن لوگوں نے پچھلے الیکشن میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا تھا وہ بھی اب ان کے ساتھ نہیں کھڑے۔