جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن کی شادی کے بعد اب بلاول بھٹو زرداری کی شادی ہونی ہے اس حوالے سے کافی خبریں منظر عام پر رہتی ہیں۔
اسی کے پیش نظر وزیر اطلاعات سندھ منظور وسان بھی میدان میں آگئے اور دلچسپ بیان دے ڈالا۔ منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2022 یا 2023 میں وزیراعظم بننے کے بعد ہو گی۔ اس بیان کو لے کر سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر کافی بحث چھڑ گئی ہے۔ کوئی کہنے لگا کہ شاید اب بلاول بھٹو زرداری کی شادی ہی نہ ہو سکے گی۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب حکومت نہیں چلا نہیں چلا سکتے جلد نئے الیکشن ہوں گے اب کی بار الیکشن میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی کا مقابلہ ہوگا پی ٹی آئی اس بار کے الیکشن میں کہیں نظر نہیں آرہی اور جن لوگوں نے پچھلے الیکشن میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا تھا وہ بھی اب ان کے ساتھ نہیں کھڑے۔