صدارتی نظام (اعتماد ٹی وی) ملک میں صدارتی نظام کو چلانے کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں ان کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر صدارتی نظام کو چلانے کی تحریک کا بھرپور آغاز کیا ہے
صدارتی نظام کو لانے اور آئین کو معطل کرنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر آ رہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کی قیادت اس حوالے سے خاموش ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان بھرپور طریقے سے سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں اور اسی وجہ سے ٹویٹر پر صدارتی نظام لانے کا ٹرینڈ ٹاپ پر جارہا ہے
تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ ملک میں صدارتی ریفرنڈم لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو خفیہ پیغامات پہنچا دیے گئے ہیں کہ آپ اسمبلیاں تحلیل کردیں ہم آپ کے ساتھ ہیں انشاللہ پہلے صدر آپ ہیں بنیں گے