کراچی (اعتماد ٹی وی) ڈاکٹر عامر لیاقت، جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ہونے کے ساتھ نام نہاد مذہبی سکالر اور کامیڈین بھی ہے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی دوسری بیوی کو طلاق دے کر تیسری سے شادی کر لی ہے۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) ڈاکٹر عامر لیاقت، جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ہونے کے ساتھ نام نہاد مذہبی سکالر اور کامیڈین بھی ہے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی دوسری بیوی کو طلاق دے کر تیسری سے شادی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر عامر لیاقت نے گزشتہ روز اپنی دوسری بیوی سیدہ طوبہ کا طلاق دینے کا اعلان کیا اور اس کے بعد انہوں نے آج دانیہ شاہ سے نکاح کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
جبکہ لوگوں نے طلاق شدہ سیدہ طوبہ کو ہی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ عوام نے سوشل میڈیا پر ایک پرانی ٹوئٹ شئیر کی، جو کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی بیوی کی تھی اور یہ پیغام اس وقت کا ہے جب ڈاکٹر عام لیاقت نے اپنی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کو طلاق دی تھی۔
بشریٰ نے اس وقت سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ عوام کے سامنے اس کے اور اس کے سابقہ خاوند کے بارے میں کچھ وضاحت دینا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں طلاق دینا ایک علیحدہ بات ہے مگر کال پر طوبہ کی درخواست پر طلاق کا ہونا، ان کے لئے انتہائی تکلیف دے مرحلہ تھا۔
سید بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ یہ اذیت ناک مرحلہ نا صرف ان کے لئے تھا بلکہ ان کے بچوں کے لئے بھی تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہے۔
لوگوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طوبہ کو کسی کا بستا ہوا گھر اجاڑنے کی سزا ملی ہے۔ جس کی وجہ سے اسے آج کا دن دیکھنا پڑا۔