وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9.43 روپے کا اضافہ ہوا۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 115 روپے سے بڑھ کر 126.56 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 114.54 روپے سے بڑھ کر 123.97 روپے ہو گئی۔ نئی قیمتیں بدھ کی آدھی رات (16 فروری) سے آئندہ 15 دنوں کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کردی تھی۔ پیشرفت سے باخبر ذرائع کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی اور اتھارٹی نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز بھی دی۔ جسے پہلے تو وزیراعظم عمران خان نے واپس بھجوا دیا تھا لیکن اب قیمتوں کو اسی تناسب سے بڑھا دیا گیا ہے۔
31 جنوری کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کا فیصلہ آئندہ 15 روز کے لیے موخر کردیا تھا۔