اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کی طرح تحریک عدم اعتماد کو ہوا میں اڑایا ہے۔ ان کے مطابق یہ مخالف تنظیموں کا وقتی اُبال ہے۔ جو ہر سال اُٹھتا ہے اور بغیر کسی کو نقصان پہنچائے بیٹھ جاتا ہے۔

ایسا ہی شیخ رشید نے حالیہ پریس کانفرس کے دوران کہا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی رُکاوٹ اس عوامی مارچ میں نہیں ڈالیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں کسی سے کوئی ڈر نہیں ، وزیر اعظم عمران خان بہتر جانتے ہیں کہ ملک کو مشکل حالات سے باہر کیسے نکالنا ہے؟
اگر مخالف تنظیموں کو پاکستان کی ترقی کا اتنا خیال ہے تو ایسے وقت میں ان کا یہ مارچ کافی نقصان دہ ہو گا ۔ 22 مارچ اور 23 مارچ کو اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرس ہے ۔ دنیا بھر سے مسلم حکمران یہاں آ رہے ہیں ۔
حکومت مخالف تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اپنے مسائل بات چیت سے حل کر یں۔ اگر ان کو خود پر اتنا اعتماد ہے کہ ان کے بندے پورے ہیں تو یہ اپنے 172 بندے لے کر آ جائیں ہم بھی تیار ہیں۔
اس کے علاوہ مزید کہا کہ اگر موجودہ حکومت نظام صحیح نہیں چلا رہی تو پھر یہ خود بتا دیں کہ ملک کیسے چلایا جائے۔