پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو اپنے الفاظ کی وجہ سے بہت مرتبہ مزاح کا نشانہ بنے ہیں لیکن ان کی صحت کو اس بات سے ذرا برابر فرق نہیں پڑتا بلاول بھٹو تو بلاول بھٹو، لگتا ہے پارٹی اراکین بھی اپنے لیڈر کے اس انداز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
بلاول بھٹو کی کوئی بھی تقریر دوبارہ سے چیک نہیں کی جاتی یا پھر جوش میں وہ اُلٹا بول جاتے ہیں ۔ اللہ ہی جانے کیا حقیقت ہے لیکن بلاول کا ایک بیان بہت عرصہ تک زبان زد عام رہتا ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے بھی بلاول کی اُردو کی کمزوری کو نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ آصف علی زرداری پہلے اپنے بیٹے کو اُردو تو سکھا دو ۔ ملک سنبھالنے کا کام بچوں کا نہیں ۔ جو پندرہ سال میں اُردو نہیں سیکھ سکا وہ ملک کیا سنبھالے گا۔
پندرہ سال پہلے بلاول کا بیا ن آیا” جب بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے ، زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے” اس بیان کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین نے اس پر کافی دلچسپ ویڈیوز بنانے کا آغاز کیا اور دنوں میں یہ زبان زد عام ہوگیا ۔