گاڑی کی خریداری پر ٹیکس میں واضح کمی۔
گاڑی کی خریداری پر ٹیکس میں واضح کمی۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) پاکستان میں آئے روز مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اپنی گاڑی و موٹر سائیکل خریدنا ناممکنات میں شامل ہو چکا ہے۔ گاڑیوں کی تیار شدہ قیمت میں بھی مہنگائی کے سبب اضافہ ہو جاتا ہے اور اس پر سیلز ٹیکس لگا قیمت آسمان تک پہنچ جاتی ہے۔تاہم حکومت نے عوام کا خیال کرتے ہوئے اس پر روک تھام کے لئے اقدامات کئے ہیں۔
سوزوکی گاڑی کے خریداروں کے لئے حکومت کی جانب سے اچھی خبر آئی ہے۔ سوزوکی گاڑیوں کی خریداری پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد عائد کی گئی تھی۔ شہریوں کی جانب سے عائد شدہ ٹیکس کی زیادہ ہونے کی تقریباً 24 شکایت وفاقی ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ نے جمع کروائی تھی۔
جس کے نتیجے میں صدر عارف علوی نے ٹیکس میں کمی کی منظوری دے دی اور سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کر دیا گیا۔ یعنی اب سے سوزوکی کے خریداروں کو خریداری پر 5 فیصد ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے پہلے بھی استعمال شدہ گاڑیوں کی خریدو فروخت کے سلسلے میں پید ا ہوئی غلط فہمی پر وضاحت دی گئی تھی کہ سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کے بعد ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ عوام کا خیال کرتے ہوئے ٹیکس کی بجائے رعایت میں اضافہ کیا گیا ہے۔