کراچی کے ڈاکٹروں کی کامیابی ! تعریفی سرٹیفیکیٹ جاری۔
کراچی کے ڈاکٹروں کی کامیابی ! تعریفی سرٹیفیکیٹ جاری۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح ہسپتال میں ایک شخص زخمی حالت میں لایا گیا ۔ زخمی شخص کی آنکھ میں ایک چاقو لگا ہوا تھا۔ جو کہ آنکھ کے ذریعے دماغ تک پہنچا ہوا تھا۔ جناح ہسپتال کے عملے نے فوراً اس آدمی کو سرجری کے لئے آپریشن تھیٹر میں منتقل کر دیا۔
متاثرہ شخص کی عمر 32 سال ہے اور اس کا تعلق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے ہے ۔ چاقو والا واقع 25 مارچ کو پیش آیا جب 32 سالہ افطار خان اپنی ناراض اہلیہ کو منانے کے لئے اتحاد ٹاؤن گیا۔ جہاں پر بات بڑھتے بڑھتے تلخ کلامی تک پہنچ گئی اور مقابل آدمیوں نے اس کو چھری کے ذریعے زخمی کردیا۔
افطار خان کے لواحقین نے ان کوا یمرجنسی میں ہسپتال لے گئے لیکن مشکل سرجری کے باعث انتظامیہ نے علاج سے انکار کردیا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں دماغ کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔
26 مارچ کو جناح ہسپتال کے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر نے زخمی افطار خان کی سرجری کا فیصلہ کیا۔ اور ان کے آپریشن میں نیورو، آئی سرجنز اور ای این ٹی کے علاوہ تجربہ کار او آئی ٹی عملہ شامل ہوا۔
آپریشن تقریباً چار گھنٹے جاری رہا سنگین نوعیت کے اس آپریشن میں ڈاکٹرز نے کامیابی سے آنکھ کے ذریعے دماغ تک پہنچی چھری کو نکال لیا جس سے دماغ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔
ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے آپریشن کرنے والے تمام ڈاکٹرز کو مبارکباد دی اور اس بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
سرجری کرنے والے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر کنول، ڈاکٹر عبدالرفیق، ڈاکٹر علی حیدر، ڈاکٹر رمشا اور آئی سرجنز ڈاکٹر محبوب اور اختیار احمد سولنگی کے ساتھ دیگر اوآئی ٹی اسٹاف شامل ہے۔ افطار خان کو سرجری کے بعد سے آئی وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے لیکن ابھی بھی ڈاکٹرز کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے اہم ہیں ۔