لاہور ( اعتماد ٹی وی ) تحریک عدم اعتماد کے رد ہونے کے بعد تمام تر متحد مخالف تنظیمیں احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں جمع ہو گئی۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) تحریک عدم اعتماد کے رد ہونے کے بعد تمام تر متحد مخالف تنظیمیں احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں جمع ہو گئی۔
اسی طر ح سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی عہدہ چھن جانے سے دلبرداشتہ ہو گئے اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہے تو عثما ن بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا سب سے بڑی بین الاقوامی سطح کی سازش تھی۔
سابق گورنر نے حکومت کے عہدہ چھینتے ہی وزیراعظم کے خلاف گندگی پھیلانا شروع کر دی۔ اور بتایا کہ وزارتیں وزیراعظم نے اپنی مرضی سے بانٹیں ہیں فواد چوہدری جو کہ ایم پی اے بنا تھا اس کو چیف منسٹر بنا دیتے فیصلہ تو وزیراعظم کا رہا ہے ان کو ہم میں کوئی بھی کسی بھی چیز کے لئےفٹ نظر نہیں آتا۔
ہم نے اتنی ناانصافی کے بعد بھی اپنے جذبات چھپا کر رکھے۔ اور نئے پاکستان کی تعمیر میں وزیراعظم کے ساتھ کھڑے رہے۔
لیکن آج وزیراعظم سمجھ رہے ہیں کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے تو یہی قوم دیکھ رہی ہے پنجاب میں کیا کیا جا رہا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار اے سی ڈی سی پیسے دے کر لگ رہے ہیں۔
وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کے عہد میں کرپشن میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ملازمتیں بیچی جا رہی ہیں۔ اور جو پرخلوص ہیں وہ منہ دیکھ رہے ہیں۔