بھارتی معمر ترین خاتون نے جائیداد کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔
بھارتی معمر ترین خاتون نے جائیداد کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) بھارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی بزرگ شہری پشپامونجیال جن کا تعلق بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون سے ہے انھوں نے اپنی تمام تر جائیداد کو بھارت کی قدیم پارٹی کانگریس کے موجودہ لیڈر راہل گاندھی کے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بھارتی خاتون نے اس حوالے سے پیر کے روز ضلعی عدالت میں اپنی تمام جائیداد کو کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو منتقل کرنے کا وصیت نامہ جمع کروادیا ہے۔
کانگریس میٹروپولیٹن صدر لال دچند شرما نے کہا کہ خاتون نے جو اپنی جائید اد کی منتقلی کا فیصلہ کیا ہے وہ راہول گاندھی کے نظریات و خیالات سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔
مزید کہا کہ محترمہ مونجیال نے بتایا کہ وہ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی ملک کی یکجہتی و سالمیت کے دی گئی قربانی کی قدر کرتی ہیں۔
پشپا جونجیال نے کہا کہ سونیا اور راہول گاندھی نے خود کو قوم کے لئے وقف کیا ہوا ہے وہ ان کے اس جذبے کو سراہتی ہیں ۔ اور اس کے لئے وہ اپنی اراضی ان کو سونپتی ہیں تاکہ وہ بروقت ملک و قوم کے لئے اس کا استعمال کر سکیں ۔