سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کا اہم قدم۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کا اہم قدم۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) تحریک عدم اعتماد پر دی گئی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے سلسلے میں ازخود سماعت کے متعلق دئیے گئے فیصلے نے پاکستان بھر کی عوام میں مایوسی پھیلا دی ہے۔
اب ملک میں کوئی بھی ضمیر رکھنے والا حکمران نہیں ہو گا۔ ا ب کوئی ایسا حکمران نہیں ہوگا جو امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہے کہ یہ با لکل بھی نہیں ہو گا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیرا عظم عمران خان نے عوام کے لئے پیغام جاری کیا ہے کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے لئے آخری گیند تک لڑے گا ۔
اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں کل اجلاس ہوا اور آج بھی بنی گا لا میں وزیراعظم کے زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوگا ۔ اس اجلاس میں دھمکی آمیز مراسکے کو عوام میں عام کرنے کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔
اس کے لئے عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہو گا۔ جس میں آئندہ کے لئے تمام تر مراحل مرتب کیے جائیں گے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔اس اجلاس میں سیاسی صورت حال پر غور کرتے ہوئے غیر ملکی دھمکی آمیز خط پر مشاورت کی جائے گی۔
قوی امکان ہے وفاقی کابینہ کی جانب سے غیر ملکی دھمکی آمیز مراسلے کو پبلک کرنے کی منظوری مل جائے۔