بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کا ٹوئٹ۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کا ٹوئٹ۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) حکومت وقت کوئی بھی مہنگائی کا زور عوام پر ہی آتا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں جو لوگ مہنگائی مہنگائی چیخ رہے تھے اب ان کی زبانیں تالو سے چیپک کر رہ گئی ہیں ۔
پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر عدم اعتماد کی تحریک چلا کر مہنگائی کا حوالہ دیا کہ اس حکومت سے مہنگائی قابو نہیں ہو رہی ۔ غریب آدمی کو ایک وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہو رہی۔
نواز لیگ کی حکومت میں آتے ہی بجلی مہنگی کر دی گئی۔ جس پر شہباز گل نے ردعمل ظاہر کیا ہے کہ 3 دن میں امریکی ڈالر 5 روپے مہنگا ہو گیا۔ بجلی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
اور اس پر سٹاک ایکس چینج میں مندی چل رہی ہے۔ وزیراعظم نے غریب لوگوں کے لئے بنائے گئے لنگر خانے بند کر دئیے ہیں کہ حکومت پر بوجھ بڑھ رہا ہے ۔
ان سب کے برعکس وزیراعظم ہاؤس میں اشرافیہ کے لئے عیاشی کے ڈنرز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ان میں نجی نیوز چینلز کے صحافی بھی شامل ہیں۔
شہباز گل نے سوال کیا کہ ہم نے تو سنا تھا کہ یہ لوگ بہت تجربے کار ہیں اور ان کی کابینہ میں بھی تجربے کار لوگ شامل ہیں ۔
جبکہ جو کابینہ بنائی گئی ہے اس میں ہیلتھ منسٹر سے لے کر وزیراعظم تک ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔ سب وزیروں پر کوئی نہ کوئی کیس چل رہا ہے۔ لیکن ہماری عدلیہ بہت فرض شناس ہے ۔ ایسے کسی بھی معاملے کا نوٹس نہیں لے گی۔