تامل انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کے ہاں بچے کی پیدائش
تامل انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کے ہاں بچے کی پیدائش
لاہور (اعتماد ٹی وی) تامل انڈسٹری کا آج کل عروج چل رہا ہے ۔ اس کے فلمیں دنیا بھر میں دیکھی جاتی ہیں اور ہندی میں ان کا ری میک بھی کیا جاتا ہے۔
تامل انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کاجل اگروال کے ہاں بیٹے کی پیدائش بروز منگل کو ہوئی۔ اس خبر کی تصدیق کاجل اگروال کی بہن نے سوشل میڈیا پر کی۔
بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور و عالیہ بھٹ کی شادی کے بعد مداحوں کے لئے یہ دوسری خوشی کی خبر ہے۔
کاجل اگروال نے پہلے بچے کو جنم دینے کی خوشخبری سنائی۔ کاجل اگروال اور ان کے شوہر گوتم کیچلو نے 2020 میں شادی کی۔ اور جنوری 2022 میں کاجل نے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا ۔
اب کاجل اگروال کی بہن نیشاء اگر وال نے اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اس خبر کو مداحوں سے شئیر کیا ہے کہ آج بہت ہی خوبصورت دن ہے اور میں مداحوں کو بہت ہی خاص خبر دینا چاہتی ہوں۔
جس کے ساتھ ہی انھوں نے یہ خوشخبری سنا دی۔ مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔