گرمی کا موسم آگیا ہے اور گرمی اپنے جوبن پر ہے، ہر شخص اس کی شدت سے پریشان ہے۔ ایسے میں سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز پسینے سے پیدا ہونے والی ناگوار بد بُو ہے۔ ایسے موسم میں لوگوں کا ایک دوسرے کو برداشت کرنا بہت مشکل نظر آتا ہے۔ پسینے کی بد بُو سے بچنے کے لئے لوگ دن میں کئی کئی بار نہاتے بھی ہیں، لیکن جو لوگ دفاتر کو جانے والے ہیں، ان کے لیے یہ خاصی پریشان کن صورتحال ہوجاتی ہے۔
جو خواتین باہر نکلتی ہیں وہ بھی اس ںاخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے اپنے پاس باڈی اسپرے یا پرفیومز رکھتی ہیں. اس کے لئے بھی آپ کو باڈی اسپرے ایسا استعمال کرنا ہوگا، جس کی خوشگوار اور بھینی بھینی خوشبو دن بھر آپ کے ساتھ رہے۔ چیختی چنگھاڑتی خوشبو گرمی میں تکلیف دہ ہوجاتی ہے، اس لیے خُوشبو ایسی استعمال کریں جس سے آپ کے اطراف کا ماحول مہک اُٹھے۔