مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب مفتاح اسماعیل کی معافی کا مطالبہ
مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب مفتاح اسماعیل کی معافی کا مطالبہ
پشاور ( اعتماد ٹی وی) امریکہ میں پریس کانفرس کے دوران اپنے ملک کے ساتھ ساتھ اسلام کا مذاق بنانے کے لئے سوشل میڈیا پر مفتاح اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سیاست کو چمکانے کے لئے ایسے ہتکھنڈے اپنائے اور لوگوں کو قرآنی آیات کا نام لے کر ورغلایا۔ جب کوئی ان پر تنقید کرتا ہے تو یہ خود معروف کہتے ہیں اور اپنے مخالفین کو منکر کہہ کر پکارتے ہیں۔
” امر بالمعروف و نہی عن المنکر ” قرآنی آیت کا استعمال عمران خان اپنی ذاتی پرخاش کے لئے کرتے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میرے بارے میں سفید جھوٹ بولا گیا ہے کہ میں نعوذ باللہ قرآنی آیات کے حوالےسے متنازع بات کی ہے۔
ایسا کچھ نہیں ہے۔ مفتاح اسماعیل نے اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں اپنے بیان کی وضاحت کی ہے۔ قرآن مجید ہماری اسلامی کتاب ہے اس پر کوئی تنقید کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ۔
دوسری جانب اسلامی جماعتوں نے تو اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا لیکن پشاور کی ہلال کیمٹی کے رہنما مفتہ شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے مفتاح اسماعیل سے اپنی حرکت پر معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل فی الفور معافی مانگیں۔ انھوں نے مسلم اُ مہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔