اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور رمضان کے اس مقدس مہینے میں عوام کو لو ڈ شیڈنگ کی سزا دی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام سراپا سوال ہے کہ کیا اس حکومت نے سابقہ حکمران کو ا س لئے ہٹایا تھا کہ ہمیں مہنگائی کے ساتھ ساتھ بجلی کے معاملے میں بھی تنگ کیا جائے گا ۔
بجلی مہنگی ہونے کے باوجود بھی میسر نہیں ہے۔ موجودہ حکومت اس کا تمام تر الزا م سابقہ حکومت کو دیتی نظر آ رہی ہے۔ یہ سب سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے کہ آج عوام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اجلاس ہنگامی بنیادوں پر کیا گیا۔
اس اجلاس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ شاہد خاقان عباسی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔