پنجاب حکومت نے انڈسٹریز ہوٹلز، ریسٹورنٹس، میرج ہال اور سینما تھیٹر کھولنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے کرونا کنٹرول کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں انڈسٹریز، ہوٹل، ریسٹورنٹس، میرج ہال اور سینما تھیٹر کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی حتمی منظوری نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر دے گا۔
مزید پڑھئے: مردوں کے گلے کی ہڈی کیوں نکلی ہوتی ہے اور اس کا مقصد کیا ہے
جم،اِن ڈوراسپورٹس، سیلون، کلینک کھولنے کا فیصلہ این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہے۔ مری اور دیگر سیاحتی مقامات کھولنے کا حتمی فیصلہ بھی این سی او سی کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کنسٹرکشن انڈسٹری سے متعلقہ دیگر کاروبار بھی کھول دیے جائیں گے۔
دوسری جانب تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے کابینہ کمیٹی برائے کرونا کنٹرول کاخصوصی اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 2 سے 3 فیصد تک ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کرونا کے پیش نظر 3 ہزار بیڈز بدستور مختص رکھے جائیں گے، اسپتال کرونا فری قرار دے کر معمول کی طبی خدمات کے لیے اوپن ہوں گے۔