گزشتہ روز پاکستان کے نئے وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب روانہ ہوئے جہاں انھوں نے عمرے کی ادائیگی کی اور پھر مدینہ گئے مسجد نبوی کے حدود میں داخل ہونے سے قبل وہاں موجود افراد نے ان کو دیکھتے ہی چور چور کےنعرے لگا دئیے کسی نے صدقہ چور کہا اور کسی نے بھکاری۔ ساتھ ساتھ موجود زائرین نے ان کی ویڈیوز بھی بنائی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کا جاری ہونا تھا کہ سب نے مسجد نبوی کی حرمت کا خیال نہ رکھنے پر زائرین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مسجد نبوی میں موجود ایک زائرین نے وہاں سے براہ راست ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی جس میں اس نے بتایا کہ جو بات سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہے ایسا نہیں ۔ سیاسی تنقید کے لئے مسجد نبوی کے تقدس کو پامال نہیں کیا گیا۔