مسجد نبوی ﷺ واقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین کی پکڑنے کا عندیہ دے دیا گیا۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) مسجد نبوی ﷺ میں پاکستان کے وزیراعظم کے لئے کی گئی نعرے بازی کے خلاف ایکشن لیا گیا ۔ اور ان افراد کی نشاندہی کر کے انھیں گرفتا ر کیا گیا ۔ وفاقی وزیرا داخلہ نے اس حوالے سے بیان جاری کر دیا ۔ انھوں نے کہا مسجد نبوی واقع میں پاکستان تحریک انصاف کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے ۔
موجودہ حکومت نے نواز شریف کی سزا بھی معطل کرنے کا غور کیا ہے اور حکومت کو حق حاصل ہے کہ وہ سزا ختم کرے یا معطل کر دئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاہے کہ مسجد نبوی واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین کو بھی پکڑ لیا جائے گا۔ ماضی میں ایسی منصوبہ بندی نہیں کی گئی یہ باقاعدہ ایک سو سے ایک سو پچاس کے قریب لوگ تھے۔
ایسے افراد کو قطعی معاف نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سعودی حکومت سے رابطہ مسلسل قائم ہے۔ کچھ افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا ۔ اور باقی ماندہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ قانون خود ان کے خلاف ثبوت ڈھونڈے گا۔ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اور اس سلسلے میں انھیں گرفتا ر بھی کیا جا سکتا ہے۔