فوج تاحال کسی مصلحت کے تحت خاموش ہے لیکن کتنی دیر خاموش رہے گی۔ ملک کے مفاد کی خاطر اختیار کی گئی خاموشی کو نہ چھیڑیں، شیخ رشید نے حکومت کی نیندیں اڑا دی

    شیخ رشید نے موجودہ حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔
    راولپنڈی (اعتماد ٹی وی) انصاف کے خلا ف مسجد نبویﷺ کے واقعے کو ڈھال بنا کر موجودہ حکومت نے جو ایف آئی آر درج کروائی اور عمران خان کے ساتھ شیخ رشید اور دیگر رہنما پاکستان تحریک انصاف کے ملوث ہونے کا الزام لگایا اس پر عوام کی جانب سے رد عمل آگیا ۔ کچھ عمران خان کے حق میں آواز بلند کررہے ہیں اور کچھ ان کے خلاف ۔

     

    شیخ رشید نے بھی موجودہ حکومت اشارہ دے دیا کہ ووٹ خریدنے صرف ان کو نہیں آتے۔ ملکی حالات کو خراب نہ کریں اور بے بنیاد الزامات نہ لگائیں جس بات سے ہمار اتعلق ہی نہیں اس کو ہم پر مسلط نہ کریں۔

    انھوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے موجودہ حکومت نے اراکین کی بولی لگائی تو یہ کیا سمجھتے ہیں کہ بولی لگانی بس ان کو آتی ہے۔

    ان لوگوں کی حکومت صرف دو ووٹوں پر کھڑی ہے۔ اگر ہم چاہیں راتوں رات ان کے ووٹوں کی بولی لگا کر خرید سکتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بھٹو دور میں تاریخی واقعات رونما ہوئے ہیں۔ لوگوں نے خود کو نذر آتش کر دیا ہے۔ اب عمران خان کی کال پر بھی لوگ جوش میں آ سکتے ہیں۔ موجودہ حکومت کو حالات کو کنٹرول کرنا چاہیے نہ کہ حالات بگاڑنے چاہیے۔

     

    شیخ رشید نے کہا کہ ہم نواز شریف کی شکل دیکھنا نہیں چاہتے یہ ہمیشہ فوج کے خلاف بیان دیتے ہیں فوج تاحال کسی مصلحت کے تحت خاموش ہے لیکن کتنی دیر خاموش رہے گی۔ ملک کے مفاد کی خاطر اختیار کی گئی خاموشی کو نہ چھیڑیں ۔ اب تو امریکہ نے بھی قبول کر لیا ہے کہ پاکستان میں سابقہ حکومت گرانے میں ان کا ہاتھ ہے ۔

    Hacklinkcasibom girişfethiye escortfethiye escortparabetdeneme bonusu veren sitelermarsbahis giriş
    Warning: mysqli::__construct(): (HY000/1040): Too many connections in /home/cstore/public_html/guncel.php on line 8
    Veritabanına bağlanırken hata oluştu: Too many connections
    kestane balınakliyatnakliyatMedyumAntika alanlarAntika Eşya alanlarAntika Eşya alanlarantikaİzmir Medyumweb sitesi yapımımarsbahis girişmarsbahis giriş