سعودی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سعودی مقدس شہر مدینہ میں زائرین کے زیر استعمال ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق، یہ آگ ہفتہ کے روز سہ پہر کو شہر کے مشرقی حصے میں شروع ہوئی۔ ہوٹل میں مختلف ممالک سے تقریبا سات سو کے قریب افراد مقیم تھے۔ جن میں سے زیادہ تر لوگ عمرہ کے سعادت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ زیارتین کرنے کے لئے بھی آیئے ہوئے تھے۔