کراچی میں قربانی کے بیل کو نیچے اتارا گیا تو ۔۔۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) کراچی میں زیادہ تر افراد قربانی کے جانوروں کو سال پہلے ہی خرید لیتے ہیں اور سال بھر اس کو گھر کی چھت پر رکھ کر پالا جاتا ہے۔ بہت سے جانوروں کے شوقین حضرات ایسا اپنے شوق کو پورا کرنے لئے کرتے ہیں۔ کچھ افراد قربانی سے دو یا تین ماہ قبل جانور خرید لاتے ہیں اور اس کو گھر کی چھت پر رکھا جاتا ہے۔
جیسے ہی عید نزدیک آتی ہے تو اس کو کرین کے ذریعے نیچے اتارا جاتا ہے ۔ چھوٹا جانور ہو بکرے ، چھترے وغیرہ تو آرام سے سیٹرھیوں سے اتر جاتے ہیں لیکن بیل کو اتارنا ناممکن ہوتا ہے اس لئے اس کو کرین کے ذریعے نیچے اتارا جاتا ہے جس سے کئی حادثت پیش آتے ہیں۔
کراچی میں چونکہ فلیٹ نما سسٹم بھی موجود ہے اس لئے لوگ کئی منزلہ عمارتوں میں رہائش پذیر ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں ایک بیل کو چھت سے اتارا جا رہا تھا۔ بیل کو دیکھنے کے لئے عوام کرین کے گرد گھیرا ڈالے کھڑی تھی۔ بیل کو کامیابی سے نیچے اتارا جا رہا تھا ۔
اچانک سے بیل کا توازن بگڑا اور وہ نیچے گر گیا ۔ جس کی وجہ سے کرین کی چھت ٹیڑھی ہو گئی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی اور کرین میں موجود ڈرائیو کو بھی تھوڑے زخم آئے۔ بیل چھت سے ٹکرا کر نیچے گرگیا لیکن بچ گیا تھا۔