کراچی سے پشاور جانے والے طیارے کو درپیش حادثے سے پائلٹ نے بچا لیا۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) آج کل ہوائی سفر بھی محفوظ نہیں رہا ۔ آئے روز کسی نہ کسی ملک میں طیاروں کو حادثے درپیش ہورہے ہیں۔ ایسا ہی ایک سانحہ پاکستان میں رونما ہوتے ہوتے بچا۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور کے لئے نجی ائیر لائن کی پرواز نے معمول کے مطابق سفری پرواز کا آغاز کیا۔
اچانک سے دوران پرواز موسم خراب ہو گیا جس کی وجہ سے طیار ہ اس میں پھنس گیا۔نجی ائیر لائن ائیر بلیو کی پرواز 602 کو یہ حادثہ پیس آیا کہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے طیارے نے اپنا توازن کھو دیا ۔
جس پر لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ مسافرین نے طیارے کی اس حالت پر چیخنا شروع کر دیا۔
لیکن پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام کیا اور ہمت دکھاتے ہوئے حالات کو قابو میں کرنا شروع کر دیا۔ پائلٹ طیارے کو گو راونڈ کرتے ہوئے بلندی پر لے گیا اور پشاور ائیر پورٹ پر ٹریفک کنڑول سے رابطہ کرتے ہوئے وہاں فوری طور پر لینڈ ہونے کی اجازت طلب کی۔ جس کے بعد