حکومت نے پولیس افسران کا پیٹرول کم کر دیا ۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں جس کے نتیجے میں فیصلہ کیا گیا کہ اب سے سرکاری افسران کا پیٹرول کوٹہ کم کیا جائے گا۔ جس پر عملی اقدام کر لیا گیا ہے۔
اسی سال تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب پولیس کی ہزاروں گاڑیو ں کے گشت کے لئے فیول کی جو رقم مختص کی گئی تھی وہ 5 ارب کے قریب تھی۔ لیکن چونکہ اب نہ وہ حکومت رہی نہ وہ قیمتیں اس لئے اب سرکاری افسران کا پیٹرول کوٹہ کم کر دیا گیا ہے۔
پیٹرول فکس کر کے اس کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے دی گئی پیٹرول لیمٹ سے زیادہ کا پیٹرول استعمال کرنے پر افسران کی منظوری تو لینی ہی ہو گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنے پیٹرولنگ کے شیڈول کو مکمل ظاہر کرنا ہوگا۔