اگر آپ کے بال بھی رُوکھے اور بے جان ہیں تو آج ہی یہ کام کریں۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) بالوں میں عورت کا آدھا حُسن پنہاں ہے ۔ مر د ہو یا عورت بالوں کے بغیر ان کی خوبصورتی عیاں نہیں ہوتی۔ پہلے پہل عرب کی خواتین کے بال بہت گھنے اور لمبے ہوتے تھے ۔ آج کل تو بہت کم لوگوں کے بال ایسے دیکھنے میں آتے ہیں۔ وجہ خوراک کا نامناسب استعمال اور بالوں کو مختلف کیمیاتی مراحل سے گزارنا ہیں۔
بالوں کا گرنا، بالوں میں چمک نہ ہونا ، یا ان کی گروتھ رُک جائے۔ان تمام مسائل کا حل یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنے بالوں کا اچھی طرح مساج کریں ۔ مساج کرنے سے بالوں کی گروتھ بڑھ جائے گی جو ٹوٹ جاتے ہیں وہ بھی صحیح ہو جائیں گے۔
مساج کرنے سے ٹینشن کم ہوتی ہے ۔ ڈرماٹالوجسٹ کہتے ہیں کہ بالوں کا مساج تیل کے ذریعے کیا جائے تو بہترین نتائج حاصل ہوں گے ۔ تیل لگانے کا سنتی طریقہ یہ ہے کہ تیل کو بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر ڈال لیں اور دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے پہلے بھنوں پر تیل لگائیں پہلے دائیں بھنوں پر پھر بائیں بھنوں پر پھر دائیں پلکوں پر بھی بائیں پلکوں پر