ون ویلر ہوشیار ہو جائیں خفیہ طور پر آپ کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
ون ویلر ہوشیار ہو جائیں خفیہ طور پر آپ کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
راولپنڈی (اعتماد ٹی وی) سی ٹی نے عید پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے نوجوانوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے ان کا کہنا ہے عید میں چند دن ہی باقی ہیں اس لئے خدارا ہوش کے ناخن لیں اور اپنے والدین کو دیکھیں ۔ آپ کے یہ وقتی شوق ان کو عمر بھر کا روگ دے جاتے ہیں۔ عید پر ون ویلنگ سے اجتناب کریں۔
ویڈیو پیغام کے ذریعے روالپنڈی کے سی ٹی او نوید ارشا د نے کہا کہ ون ویلنگ ایک بُرا شوق ہے ۔ کھیل کھیل میں انسان نہ صرف اپنی زندگی کھو دیتا ہے بلکہ اگر بچ جائے تو وہ معذور ہو جاتا ہے ۔ بہت سے ایسے افراد دیکھے ہیں جو کہ عمر بھر کے لئے معذور ہو گئے ہیں اور والدین کو روگ دے گئے ہیں۔
نوید ارشاد کا کہنا ہے کہ اس عمل میں والدین بھی ہمارا ساتھ دیں اور اپنے بچوں کی نگرانی کریں۔ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی نہ دیں۔ ون ویلنگ کرنے والا نہ صرف خود کے ساتھ بُرا کرتا ہے بلکہ روڈ پر موجود دوسری ٹریفک کے لئے بھی نقصان دہ ہو تا ہے۔
اس مرتبہ ون ویلرز کی موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے میکنکس کی بھی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس مرتبہ ان میکنکس کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔