امریکہ میں اتنی بہادری نہیں کہ دلیر حکمرانوں کو کچھ کہے ۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن
آن لائن (اعتماد ٹی وی) جنگل کا قانون ہے کہ بہادر سے سب ڈرتے ہیں اور بزدل کو سب دباتے ہیں ۔ ایسا ہی بیان روسی صدر نے امریکہ کے لئے دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ روس ایک طاقتور ملک ہے اور اپنی دوست ممالک کا ساتھ نبھانا جانتا ہے ۔ وہ ممالک جنہوں نے روس کے ساتھ تعاون کیا ہے ان کو امریکہ بلیک میل نہیں کرسکتا کیونکہ ان کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
روسی صدر ولا د ی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپ کا شیوہ ہے کہ وہ ہر اس ملک کو بلیک میل کرنے کے کوشش کرتے ہیں جو ان کی ہدایات کے خلاف جا کر روس سے تعاون کر تا ہے لیکن اس با ت کی اہمیت اسلئے زیادہ نہیں ہے کیونکہ ان ممالک میں مضبوط حکمران موجود ہیں۔ جن کو دھماکایا جانا ممکن نہیں ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ کبھی کبھی حد سے بڑھ کر براہ راست ایسے بیانات دیتا ہے لیکن جب سامنے مضبوط قیادت ہو جن کے لئے ملکی مفادات ذاتی مفادات سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ ان کے لئے ایسے بیانات کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔