پاکستا ن نے شعبہ سیاحت میں نمبروں کی برتری حاصل کر لی ۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار سیاحت کا بھی ہے دنیا بھر سے سیاح جب پاکستان کا رُخ کرتے ہیں تو اس پاکستان معاشی مدد بھی ملتی ہے اس لئے ہرملک اپنے تاریخی مقامات و شہرو ں کا خاص خیال رکھتا ہے ۔
سیاحت کی ترقی کے حوالے سے عالمی انڈیکس میں پاکستان نے درجے بہتری حاصل کی ہے۔ اس حوالے سے ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ شائع کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستا ن کا نمبر 2021 میں 89 تھا جو کہ اس مرتبہ کم ہو کر 83 پر آ گیا ہے۔ پاکستان کے علاوہ اس ریکارڈ میں انڈونیشیا اور ویتنام نے بھی بہترین کارکردگی دکھا ئی ہے ۔
عالمی انڈیکس کے مطابق ان ممالک نے بھی اپنے درجے بڑھا لئے ہیں جیسے کہ ویتنام 60 ویں نمبر سے 52 نمبر پر آگیا ہے اور انڈنیشیاء 44 ویں نمبر سے 32 نمبر پر آگیا ہے۔ جب کہ باقی ممالک اپنی جگہ پر قائم ہیں۔