نایاب بھیڑیے کی پیدائش پر چڑیا گھر کی انتظامیہ خوشی سے نہال۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) دنیا بھر میں ایسے بہت سے جانور تھے جن کی نسل اب باقی نہیں رہی اور بہت سے ایسے ہیں جو کہ ختم ہونے کے قریب ہیں ایسے ہی ایک بھیڑیے کے بچے کی پیدائش امریکی چڑیا گھر میں ہوئی ۔ اس بھیڑے کو ریڈ وولف کہا جاتا ہے۔
امریکی روڈ آئی لینڈ میں موجود راجر ولیمز چڑیا گھر میں نایاب نسل کے بھیڑے کے بچے کی پیدائش ہوئی۔ جس سے چڑیا گھر کی انتظامیہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔
چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے اس بچے کی انتہائی خصوصی نگہداشت کی جارہی ہے ۔ اس جوڑے کے نر کی عمر 7 برس ہے جس کا نام ڈیاگونامی رکھا گیا ہے جبکہ مادہ کی عمر 6 برس ہے جس کا نام بریوو رکھا گیا ہے۔