پاکستان میں رسوائی کے بعد احسن اقبال کی امریکہ میں بھی رسوائی۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک واقعہ پیش آیا جہاں کے ایف سی میں ایک فیملی نے ان کو چور چور کہہ کر نعرے لگائے۔ احسن اقبال نے اپنے اثررسوخ استعمال کر کے اس فیملی پر دباؤ ڈالا اور اس خاتون سے گھر بلا کر معافی منگوائی ۔
اس خاتون کی معافی مانگنے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ احسن اقبال نے انتہائی غلیظ حرکت کی ہے پاکستان میں تو انھوں نے اپنی رسوائی کی معافی منگوا لی لیکن امریکہ میں آج ان کے ساتھ وہی سلوک ہوا اور یہ بے بس تھے ۔
شہباز گل نے بتایا کہ امریکہ میں ایک ریسٹورنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں نے احسن اقبا ل کی منجی ٹھوک دی ۔
اوورسیز پاکستانیوں نے احسن اقبال کو چور کہا اور کہا کہ تم ہمارے ووٹ کا حق غضب کر کے یہاں بیٹھے ہو۔ شہباز گل نے کہا کہ پاکستانیوں کو اس بات کی مبارکباد دیتا ہوں کہ امریکہ میں نہ تو کوئی ایف آئی اے ہے، نہ ہی وزیر قانون رانا ثناء اللہ جیسا کوئی شخص موجود ہے جو کہ عوام پر دباؤ ڈال کر معافی منگوائے ۔
اس لئے ن لیگ کے یہ چور وہاں کچھ نہیں کر سکے اور وہاں پر موجود لوگ ان کو ٹکر دیں گے اس کی منجی پیٹرھی بھی ٹھوکیں گے، جہاں جہاں سے یہ کھردرا ہے وہاں اس کو رندا لگا کر ملائم بھی کریں۔ پھر ان کو سمجھ آئے گی۔