عمران خان نے پاکستان کے لئے ایسے اقدامات کئے جو کوئی وزیراعظم نہیں کر سکے ۔
سنئیر صحافی و تجزیہ نگار عمران ریاض خان نے عوام کو بتایا کہ عموماً کسی حکومت کو اس لئے گرایا جاتا ہے کہ اس کا وزیراعظم کرپٹ ہو لیکن عمران خان کے سلسلے میں ایک لسٹ ظاہر کی ہے جو ان کو کسی اور نے بنا کر بھیجی ہے ۔ عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ میں عوام کو ظاہر کر رہا ہوں تاکہ خود فیصلہ کر لیں ۔
عمران خا ن نے جو بحیثیت وزیراعظم اقدامات کئے ہیں ان میں احساس کفالت پروگرام، صحت کارڈ، شیلٹر ہوم ، لنگر خانے، کسان کارڈ،احساس سکالر شپ پروگرام،انصاف آفٹر نون پروگرام ، معذور لوگوں کے لئے کارڈ کا اجراء، روشن ڈیجیٹل پروگرام، خدمت ای مراکز کا قیام، نیب کو بااختیار بنانا، اینٹی کرپشن بیورو کو بااختیار بنایا، راست پروگرام، سیرت یونیورسٹی کا قیام، ٹورازم کو فروغ ملا، بلین ٹری سونامی کا آغاز کیا۔
ٹیکس ری فاؤنڈس، کرکٹ چئیر مین کا انتخاب سابق کھلاڑیوں میں سے ایک کو کیا، کرکٹ کو محفوظ کیا ،پی ایس لیگ کی کامیابی،ای ٹرانسفر اور پینشن کا قیام،بلاسود قرائض، 21 نئی یونیورسٹیاں تعمیر کی ، 23 نئے ضلعی ہسپتالوں کے پروجیکٹس شروع، سٹیزن پورٹل کا قیام،رحمت العالمین ﷺ اتھارٹی کا قیام،توہین رسالت پر ہر جگہ آواز بلند کی۔