ماسکو روس میں شطرنج کھیلنے کے مقابلے کے دوران روبوٹ نے بچے کی انگلی توڑ دی۔ بچے کی عمر محض سات سال ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ اس سلسلے میں تمام تر ذمہ دار بچہ ہے جس نے کھیل قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کی ۔ جلد بازی کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا ہے۔
ماسکو میں شطرنج کی اوپن چیمپئین شپ کے مقابلے میں ایک جگہ روبوٹ کھلاڑی بھی رکھا گیا تھا ۔ کہ اچانک کھیل کے دوران روبوٹ نے بچے کی انگلی پکڑ لی۔ ماسکو شطرنج فیڈریشن کے سربراہ سرگائی لیزاریف نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار تو کیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ بچے نے اپنی چال چلنے میں جلد بازی کی جس کی وجہ سے ربوٹ کے ہاتھ میں اس کی انگلی آئی۔
سربرا ہ کا کہنا ہے کہ روبوٹ مشین پہلے بھی اس کھیل کی کئی بازیاں کھیل چکی ہے کبھی کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ۔ کرسٹوفر نامی بچہ روس کے 30 بہتریں نو عمر شاطروں میں سے ایک ہے جو کہ شطرنج کھیلتے ہیں اور یہ کئی مرتبہ انڈر نائنٹین میں کھیل چکا ہے۔ تمام واقعےکا ذمہ دار بچہ ہے کیونکہ اس نے روبوٹ کو چال مکمل نہیں کرنے دی اور اپنی چال چلنی چاہی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ۔