ڈائری لے کر وزیراعظم ہاؤس سے نکلنے کے بعد عمران خان نے کیا کیا؟
ڈائری لے کر وزیراعظم ہاؤس سے نکلنے کے بعد عمران خان نے کیا کیا؟
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران کہنا ہے کہ جس دن ہماری حکومت ختم ہوئی اور میں ڈائری اُٹھائے وزیراعظم ہاؤس سے نکل گیا تو بڑے عرصے بعد میں نے اپنی زوجہ کے ہمراہ ٹی وی دیکھا ۔
اور میں نے موبائل کو سائیڈ پر رکھ دیا۔ سارا دن میں نے موبائل نہیں دیکھا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ میرے جو مخالف ہیں وہ جشن منا رہے ہوں گے تو کیا کرنا ایسے موبائل کو دیکھ کر۔
جب میں نے اگلے دن موبائل دیکھا تو حیران ہوا کہ عوام سڑکوں پر موجو د تھی اور احتجاج کر رہی تھی پھر میں نے ٹی وی پر نیوز دیکھی تو مجھے پتہ چلا کہ اب ہماری عوام ایک قوم بن گئی ہے۔
عوام میں شعور آ گیا ہے ۔ اس کے بعد جیسے جیسے وقت گزرا لوگ باہر آئے اور جلسے ہوئے تو مجھے سمجھ آگیا کہ اب میں کامیاب ہوا ہوں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا نظریہ ابھی تک میری پارٹی کو بھی سمجھ نہیں آیا پوری طرح۔ لیکن عوام نے سمجھ لیا۔ جب عوام قوم بن جاتی ہے تو پھر قرضے کو حیثیت نہیں رکھتے۔
پاکستان کس لئے حاصل کیا گیا تھا یہ ہم لوگؤں کو معلوم نہیں ہمارے پاکستان کا نظریہ کیا تھا یہ بھی نہیں معلوم ۔ جن لوگوں نے قربانی دی ان کو اس کی قیمت کا اندازہ ہے ۔ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ ۔ لیکن اس تک جانے کا راستہ کیا ہے وہ طے کرنا ہے۔