رنویر سنگھ کا برہنہ فوٹو شوٹ کروانا کنگ خان کی پیش گوئی کو سچ ثابت کر گیا۔
رنویر سنگھ کا برہنہ فوٹو شوٹ کروانا کنگ خان کی پیش گوئی کو سچ ثابت کر گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ جنہوں نے حال ہی میں برہنہ فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کے بعد رنویر سنگھ کو کافی ٹرول کیا جا رہا ہے۔
اس معاملے پر پولیس کو بھی ملوث کیا گیا ہے اور رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کے خلاف دو درخواستیں موصول ہوئیں۔
پولیس نے ان درخواستوں کے موصول ہونے کے بعد رنویر سنگھ کو تھانے میں بلایا۔رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد ایک ایسا کلپ وائرل ہو رہا ہے
جس میں بالی ووڈ کے کنگ خان کافی ود کرن کے پروگرام میں شرکت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ رنویر سنگھ کو کپڑے نہ پہننے پر گرفتا ر کیا جاسکتا ہے۔
یہ جواب کنگ خان نے کرن جوہر کے سوال ” کہ کس اداکار کو کپڑے نہ پہننے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے؟”
کنگ خان نے یہ بات چھ سال قبل کہی تھی۔ چھ سال بعد رنویر سنگھ نے یہ فوٹو شوٹ کر وا کر کنگ خان کی یہ پیش گوئی سچ ثابت کر دی۔