خاتون کے ہاں دو رنگ والوں بچوں کی پیدائش سب حیران۔
خاتون کے ہاں دو رنگ والوں بچوں کی پیدائش سب حیران۔
برطانیہ میں ایک خاتون کے ہاں دو مختلف رنگوں والے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے خاتون خؤد بھی بچوں کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق 29 سالہ چینٹیل بروٹن کا کہنا ہے ان کے جڑواں بچوں آیون اور آزیراہ کے متعلق اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ کیا یہ دونوں بچے ان کے ہیں؟
ناٹنگھم سٹی ہاسپٹل میں صاف رنگ اور سبز آنکھوں والے بیٹے آیون کو جنم دینے کے بعد جب انھوں نے اپنی بیٹی آزیراہ کو جنم دیا
تو اس کی رنگت بیٹے سے بالکل مختلف ہے بیٹی کی رنگت سانولی اور کتھئی آنکھیں دیکھ کر وہ بھی حیران رہ گئیں۔
جینیات کے ماہر ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ ایسا لاکھوں میں سے کوئی ہی ایک کیس سامنے آتا ہے ۔
نرسنگ کے پیشے سے منسلک چینٹیل کا کہنا ہے کہ وہ سفید فام دکھتی ہیں لیکن ان کا خاندان نائجیرین ہے اور ان بچوں کے والد ایشٹن نصف جمیکن اور نصف اسکاٹش ہیں۔
تین بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ پیدائش کے وقت دونوں بچے اتنے مختلف نہیں تھے ۔ لیکن جیسے جیسے دن گزرے بیٹی کی رنگت گہری ہو تی گئی۔