سابق صدر آصف علی زرداری نے حامد میر کے انٹرویو میں سچ اُگل دیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے حامد میر کے انٹرویو میں سچ اُگل دیا۔
سنئیر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے سابق صدر آصف علی زردار ی کا انٹرویو کیا اور سوال کیا کہ آپ آصف علی زرداری جو کہ پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں
آپ نے حکومت تبدیلی میں وزیراعظم کی نشت خود اپنے لئے کیوں نہیں لی کیونکہ جو بھی سیاسی پارٹی ہوتی ہے وہ چاہتی ہے کہ طاقت اپنی قائم کرے۔
اس ہر سابق صدر نے کہا کہ میں نے خود شہباز شریف کا نام چنا تھا۔ حامد میر نے کہا حالانکہ شہبازو نواز شریف نے آپ کے خلاف بیانات دئیے کہ پیٹ پھاڑ دیں گے
آپ نے ان کے خلاف باتیں کی تو پھر آپ راضی کیوں ہوئے۔ آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میں نے خود شہباز شریف کو کہا کہ میرے پاس 70 ووٹ ہیں تو آپ لوگ مل کر حکومت میں آ جاؤ۔
اس کے بعد نواز شریف سے بات چیت ہوئی سب کو راضی کرکے حکومت کا تختہ اُلٹا گیا۔حامد میر نے پوچھا کہ کیا اسی وجہ سے عمران خان دھوکے میں رہے کیونکہ آپ نے سب سے زیادہ راز داری رکھی۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ذہن میں کیا ہے اس کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن اس کی سیاسی مشورہ والی ٹیم کافی کمزور ہے ۔ عمران خان کو وہاں سے شکست ہوئی۔
مجھے سیاست میری بیوی نے سکھائی
محترمہ بینظیر بھٹو نے مجھے سب کچھ سکھایا ہے سیاسی داؤ پیچ، پولیٹکل سائنس بھی انھوں نے سکھائی اور میرے متعلق سب جانتے ہیں
کہ جو وعدہ کرتا ہوں پورا کرتا ہوں ۔ اس لئے تمام سیاسی پارٹیوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔