شہباز گل سے کچھ نہ ملا تو جمیل فاروقی کو بھی وفاقی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا۔
شہباز گل سے کچھ نہ ملا تو جمیل فاروقی کو بھی وفاقی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) وفاقی حکومت اس وقت اس ذہنی انتشار میں آ گئی ہے کہ سیاسی مخالفین کے بعد صحافیوں کو بھی اپنے انتقام کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے ۔
ایک روز قبل جمیل فاروقی کو کراچی ائیر پورٹ سے پکڑا اور ان کو ائیر پورٹ پر ہی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
جمیل فاروقی نے ائیر پورٹ سے واپس آتے ہوئے ایک ویڈیو کے ذریعے پیغا م جاری کیا کہ پولیس نے ان کو پکڑا ہے اور ان کو ننگا کیا گیا ہے ان کو تھپڑ بھی مارے ہیں۔ جس کے متعلق نہ ان کے گھر والوں کو علم ہے اور نہ ہی ان کے چینل کو ۔
شہباز گل نے بھی ہسپتال سے برخاست ہونے کے بعد عدالت میں بیان دیا تھا کہ میرے کپڑے اتارے گئے میرے ساتھ غلط کام بھی کیا گیا اور میری آنکھوں پر پٹی باندھی گئی تھی مجھے بتایا گیا کہ میرے ساتھ جو کیا اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے ۔
آج شہباز گل نے عدالت سے باہر آتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خدارا آواز اُٹھاؤ ، مت ننگا ہونے دو ۔ اس کلچر کو ختم کرو۔ جمیل فاروقی کے لئے آواز اُٹھاؤ۔
وفاقی حکومت نے رجیم چینج کے بعد جو یہ نیا حربہ آزمایا ہے کہ سب کو ننگا کیا جا رہا ہے اس کو ختم کرو۔ عمران خان کا ساتھ دو ۔