پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی ٹوئٹر پر نوک جھوک
پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی ٹوئٹر پر نوک جھوک
ملک میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے سب لوگ سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل کر رہے ہیں ایسے وقت میں سب سے بڑی ضرورت متاثرین کو ٹینٹ مہیا کرنا ہے تاکہ وہ سر ڈھانپ سکیں ۔
اس کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن عالمگیر خان نے ٹینٹ کی اور راشن کی قیمت ایک چارٹ پر لکھ کر امدا د کی اپیل کی ۔
جس پر بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کیا کہ ٹینٹ کی قیمت زیا دہ ہے ۔جس عالمگیر خان نے جواب دیا کہ ایسی صورتحال میں سیاست چمکانےسے بہتر ہے
کہ متاثرہ افراد کی امداد کی جائے اگر بختاور بھٹو کو کہیں سے بھی ٹینٹ اس سے سستے اور اسی کوالٹی کے ملتے ہیں تو ہمیں عطیہ کریں۔
اے سی والے کمرے میں بیٹھ کر ٹوئٹ کرنے میں کوئی بڑی بات نہیں ہے آپ کے صوبے میں لو گ بے یارو مددگار ہیں آپ ان کی مدد کریں۔
اگر آپ اپنی جائید اد کا 0.001 فیصد حصہ بھی دے دیں تو صوبہ نیا بن جائے گا ۔ اپنے محل کے دروازے کھول دیں تا کہ غریبوں کو چھت مل جائے۔
لیکن ایسا کچھ ہونا تو دور کی بات ہے کوئی سوچے گا بھی نہیں لیکن جو لوگ مدد کرنا چاہ رہے ہیں ان پر تنقید لازمی کی جائے گی۔