ذہین بچے کی پیدائش کے لئے حاملہ عورت کو یہ چیز تل کر کھانی چاہیے۔
والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد ذہین ہو ۔ تعلیمی اور عملی میدان میں ہر طرح سے کامیاب ہو کر والدین کا سر فخر سے بلند کرے۔ اس لئے ایسے جوڑے جو چاہتے ہیں کہ ان کی اولاد ذہین ہو تو وہ یہ ایک عمل کر کے اس چیز کو لازم بنا سکتے ہیں۔
ایک رپورٹ میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو خواتین دوران حمل ناشتے میں فرائی انڈے کا استعمال کرتی ہیں ان کے پیٹ میں موجود بچےکے ذہن کی نشوونما بہترین ہوتی ہے ۔ ایسے بچے دوسرے بچوں کی نسبت کہیں زیادہ حسین ہوتے ہیں۔ ان تک تلی ہوئی چیزوں کو نقصان دہ ہی سمجھا جاتا تھا۔
سائنسدانوں کی اس تحقیق نے اس حوالے سے تمام اندازوں کو غلط ثابت کر دیا ہے ۔ امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لئے 24 بچوں کی ذہانت کےٹیسٹ لئے اور دوران حمل ماؤں کی خوراک کا تجزیہ کر کے نتائج مرتب کئے ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربرا ہ پروفیسر میری کاؤڈل کا کہنا تھا کہ جو خواتین دوران حمل اور خصوصی طور پر حمل کے آخری تین ماہ میں فرائی انڈے با قاعدگی سے استعمال کر تی رہی ہیں ان کے بچوں نے ذہانت کے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ان بچوں کا آئی کیو لیول بھی باقی بچوں کی نسبت زیادہ ہے ۔