حکومت نے پیٹرول سستا کرنے کا کہہ کر عوام پھر دھوکا دے دیا ۔
حکومت نے پیٹرول سستا کرنے کا کہہ کر عوام پھر دھوکا دے دیا ۔
گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا کہہ کر عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا ۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.34 کی کمی کرنے کا کہہ کر اتنا ہی اضافہ کر دیا ہے ۔
جس کے بعد عوام میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود عوام کو کوئی بھی سہولت نہیں دی جا رہی ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کر دیا ہے جو کہ پہلے 20 روپے تھا اب 37 روپے 50 پیسے کر دیا گیا ہے ۔
پیٹرول کے فی لیٹر پر پی ایس او ایکس چیج ایڈجسٹمنٹ میں بھی 41 پیسے کا مزید اضافہ کرنے کے بعد 8 روپے 43 پیسے کردی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر پی ایس او ایکس چیج ایڈجسٹمنٹ میں 2.24 روپے کا اضافہ کیا اور اس کے بعد پی ایس او ایکس چیج ایڈجسٹمنٹ 3.63 روپے سے بڑھ کر 5.87 روپے ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کمی کی گئی جو کہ 10 سے کم ہو کر 7 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر 10 روپے لیوی برقرار رکھی گئی ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 1 ستمبر 2022 رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔