911 پر ایمرجنسی کال کرنے والا انسان نہیں بلکہ ایک بندر تھا۔
911 پر ایمرجنسی کال کرنے والا انسان نہیں بلکہ ایک بندر تھا۔
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے چڑیا گھر سے ایمرجنسی سروس 911 پر فون کیا گیا۔ لیکن یہ کال بغیر بات کے کاٹ دی گئی۔
ایمرجنسی سروس کو فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کال کس نے اور کس مقصد کے لئے کی تھی۔ کال کو ٹریس کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ ایک چڑیا گھر سے کی گئی تھی۔
اہل کاروں کو فوراً چڑیا گھر بھیجا گیا تا کہ کسی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں مدد فراہم کی جا سکے، لیکن چڑیا گھر میں کسی کو بھی معلوم نہیں تھا
کہ کال کی گئ۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کی گئی ۔ سوشل میڈیا پر پولیس کی جانب سے پوسٹ میں بتایا گیا کہ تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ کال چڑیا گھر میں موجود کپوچن نسل کے بندر نے کی ہو گی۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ کپوچن نسل کے بند ر چونکہ فطرتاً متجسس ہو تے ہیں۔ اس لئے یہ چیزوں کو ہٹا کر دبا کر اُلٹ پلٹ کر کے دیکھتے ہیں۔
اس لیے یہ اندازہ کے روٹ نامی بندر نے بھی موبائل کے ساتھ ایسا ہی کیا ہو گا ۔ اور اتفاقاً 911 کا نمبر ڈائل ہو گیا ہو۔