عدالت کے احکامات کے باوجود وزیراعظم بجلی صارفین کو ریلیف نہیں دیں گے۔
عدالت کے احکامات کے باوجود وزیراعظم بجلی صارفین کو ریلیف نہیں دیں گے۔
عدالت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے باوجود وزیر اعظم پاکستان نے اپنی مرضی کی ۔ عدالت نے تمام تر صارفین کے لئے بجلی کے بلز میں فیول ٹیکس کے چارجز منقطع کرنے کے احکا مات دئیے
جب کہ وزیر اعظم پاکستا ن نے پہلے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو فیول ٹیکس سے ریلیف دیا ۔
اب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بھی ریلیف دیا جائے گا ۔ شہباز شریف نے ان تمام تر چیزوں کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرا یا ہے
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان بغیر دماغ والا آدمی ہے جو اس کے وزیر اس کو کہتے ہیں یہ مان لیتا ہے عمران خان نے چینی پر سبسڈی دی جبکہ اس کی ضرورت نہیں تھی
عمران خان کو جب پتہ چلا کہ اس کی حکومت جانے والی ہے تو اس نے پیٹرول کی قیمت کم کر دی۔
عمران خان نے کبھی بھی عام آدمی کا نہیں سوچا، اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑھ رہا ہے تو مہنگائی کاسارا الزام ہم پر آرہا ہے ۔ ہم چاہ کر بھی سستی چیزیں مہیا نہیں کرسکتے۔