سردیوں میں تل کا استعمال کیسے کیا جائے کہ انسان کی صحت کے لئے فائدہ مند ہو؟
سردیوں میں تل کا استعمال کیسے کیا جائے کہ انسان کی صحت کے لئے فائدہ مند ہو؟
عام طور پر سفید تل کا استعمال مٹھائیوں میں یا پھر میٹھے پکوانوں میں کیا جاتا ہے لیکن سفید کے لڈو بھی بے حد پسند کئے جاتے ہیں۔
زیادہ تر لوگ سردی کے موسم میں تل استعمال کرتے ہیں۔ یہ بے حد غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ سفید تلوں کی تاثیر چونکہ گرم ہوتی ہے۔ اور ان میں موجود غذائیت کو گوشت کے برابر سمجھا جاتا ہے۔
ادویات کی تیاری میں بھی یہ تل استعمال کیے جاتے ہیں۔ سفید تِل کے استعمال سے انسان شوگر ، کینسر ، بلڈ پریشراور ہڈیوں کی کمزوری ، امراض جلد اور امراض قلب سے محفوظ رہتا ہے۔
سفید تلوں کا استعمال انسان میں کیلشیم ، آئرن ، وٹامنز ، قدرتی تیل ، منرلز اور فاسفورس میگنیز، کاپر ، زنک، تھیامن، وٹامن بی سکس، فولیٹ اور پروٹین موجود ہوتا ہے ۔
سفید تل خ ون کی کمی کو دور کرنے کے لئے بہت زیادہ مفید ہیں۔ اس میں موجود آئرن خ ون کی کمی کو دور کرتا ہے ۔
اس کے لئے سفید تلوں کے ساتھ ساتھ کالے تل بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان کو برابر مقدار میں کاٹ کر چھان لیا جائے اور دودھ میں ان کو شامل کر کےاستعمال کرنا فائدہ مند ہے۔
سفید تِل کے استعمال سے بواسیر بھی ختم ہوتی ہے اگر سفید تلوں کو پانی میں بھگو کر گرائنڈ کیا جائے تو خ و نی بواسیر سے نجات ملتی ہے۔
سفید تل طاقت خزانہ ہیں۔ ان کے استعمال سے جسم ترو تازہ او ر موٹا سرخ ہو جاتا ہے۔ سردی کے موسم میں دمہ کے شکار افراد کے لئے فائدہ مند ہے ۔
اگر ان میں السی کے بیج ہم وزن ڈال کر ایک چمچ میں ایک چٹکی نمک اور تھوڑا سا شہد ملا کر استعمال کریں تو اس سے نمونیہ اور دمہ کے مسائل جلد حل ہوجاتے ہیں۔