پیٹرول سستا ہونے پر مریم نواز نے جو رد عمل دیا اس پر صارفین کی تنقید۔
پیٹرول سستا ہونے پر مریم نواز نے جو رد عمل دیا اس پر صارفین کی تنقید۔
وفاقی حکومت کا اسحاق ڈار کو وزارت دینے کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنےکا جو منصوبہ بنا کر اس پر عملدرآمد کیا
تو اس پر مریم نواز نے اپنا رد عمل دیا ۔ لیکن مریم نواز کا یہ ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔
مریم نواز نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے کی کمی پر ٹوئٹ کیا کہ “اللہ کا شکر ہے آخر کار پاکستانی عوام کو ریلیف مل گیا “۔
جس پر کچھ تجزیہ نگاروں اور صحافیوں کا کہنا ہے کہ جو آڈیو لیک ہوئی اس میں مریم نواز نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اس سارے ڈرامے کا مقصد صرف اسحاق ڈار کو وزارت دے کر پیٹرول کی قیمتیں کم کروانا تھا کہ عوام کا یقین حاصل کیا جائے ۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ اب عوام کو سب کا پتہ چل گیا ہے ۔ کس کی کیا حقیقت ہے ؟ عوام اب دھوکے میں نہیں آ ئے گی۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ 100 روپے بڑھا کر اگر 12 روپے کم بھی کردئیے ہیں تو کونسا احسان کیا ہے؟ اس میں ہمارے لئےکیا خوشخبری ہے ؟