ڈپٹی اسپیکر کے بعد چیف الیکشن کمشنر بھی آ گئے زیر عتاب۔
ڈپٹی اسپیکر کے بعد چیف الیکشن کمشنر بھی آ گئے زیر عتاب۔
ڈپٹی اسپیکر کے پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کے ذریعےبرخاست ہونے کے بعد اب چیف الیکشن کمشنر بھی بچ نہیں پائے۔
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف نے چیف آف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران الیکشن کمیشن کے مستعفی ہونے کی قرار دار پیش کی ۔
اس قرار داد پر ایوان میں ووٹنگ کروائی گئی اور ووٹنگ زیادہ ہونے کی وجہ سے قرار داد کو منظور کر لیا گیا ہے۔قرار دار میں یہ بھی درج کیا گیا ہے
کہ عالمی سازش کے ذریعے ہی حکومت گرائی گئی ہے ۔ اور اس حکومت کے جانے کے بعد آنے والی نااہل حکومت نے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان لایا ہے۔
ملک میں معاشی بحران کی وجہ سے صورتحال نازک ہو گئی ہے ۔ اور اس تمام تر صورتحال کا ایک ہی حل ہے جو کہ صاف الیکشن کے ذریعے ممکن ہے۔
قرار دار میں یہ بھی کہا گیا ہے ایوان کے اراکین کامطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ساتھ باقی ممبران بھی استعفیٰ دیں تا کہ متفقہ طور پر نئے الیکشن کمیشن کے قیام کو عمل میں لایا جائے۔