4.25 کلو کا وزنی آم اُگا کر کسان جوڑے نے ریکارڈ بنا لیا۔
4.25 کلو کا وزنی آم اُگا کر کسان جوڑے نے ریکارڈ بنا لیا۔
آئے روز لوگ منفرد کام کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کرواتے ہیں۔ اس طرح ایک کسان جوڑۓ نے بھی بڑا پھل اُگا کراپنا نام درج کروا لیا۔
کولمبیا میں کسانوں کے ایک جوڑے نے دنیا میں سب سے وزنی آم کو اُگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کروالیا
۔ اس جوڑۓ نے جو آم اُگایا اس کا وزن 4.25 کلو گرام ہے۔ اس قبل 2009 میں فلپائن میں آم اُگایا گیا تھا جس کا وزن 3.435 تھا۔
سابقہ آم کا ریکارڈ توڑنے والے جرمن جوڑے کا کہنا ہے کہ انھوں نے سابقہ ریکارڈ توڑ کر یہ ٹائٹل جیت لیا ہے
ا ن کا مقصد دنیا میں یہ ثابت کرنا ہے کہ کولمبیا کے لوگ بہت عاجز اور محنتی ہیں۔ جو کہ دیہاتی علاقوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔
محبت اور محنت سے کاشت کی گئی زمین بہت اچھے پھل دیتی ہے۔ اس وقت جب دنیا ایک بڑے وبائی مرض سے گزری ہے
ایسے میں پھلوں کی کاشت بڑے پیمانے پر لوگوں کے اُمید اور خوشی کا پیغام دیتا ہے۔