جسم میں تھکاوٹ، پٹھوں اور جوڑوں کے درد سے پریشان ہے تو یہ استعمال کریں اور سکون میں آجائیں۔
جسم میں تھکاوٹ، پٹھوں اور جوڑوں کے درد سے پریشان ہے تو یہ استعمال کریں اور سکون میں آجائیں۔
آج کل زیادہ تر لوگوں کو خون کی کمی ہے. خاص طور پر خواتین میں خون کی کمی کا مسئلہ بہت زیادہ پایا جاتا ہے. جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کم رہتا ہے
اکثر پٹھوں میں درد رہتا ہے. خون کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سب سے مفید چیز کشمش ہے.
خون پیدا کرنے کے لیے کشمش انگور بھی زیادہ مفید سمجھی جاتی ہے. کشمش میں آئرن اور کیلشیم کے علاوہ پوٹاشیم فائبر وٹامن بی 6اور میگنیشیم بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
اس میں موجود آئرن ہمارے جسم میں سیلز کو بڑھانے اور تمام تر اعضاء تک آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ اعصابی کمزوری ،پٹھوں کے کھنچاؤ اور بالوں کی کمزوری میں خاص فوائد ظاہر کرتی ہے. اس کیلئے صبح کے ناشتے میں جو کا دلیہ تیار کریں
اسے کھجور اور کشمش سے میٹھا کرکے کھایا کریں انشاء اللہ دوہفتوں کے استعمال سے آپ کا خون بھڑے گا. اگر آپ کشمش کے دانے رات کو بھگو کر پانی میں رکھ دیں اور صبح کھا لیں تو اس سے بھی خون بڑھانے میں بہت مدد ہوگی.